ایران کے حامی گروہ دنیا بھر میں امریکی مفادات اور شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں: امریکا

ایران کے حامی گروہ دنیا بھر میں امریکی مفادات اور شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں: امریکا

محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری یا سفری ہدایت نامے میں امریکی شہریوں کو بدستور احتیاط سے کام لینے اور تازہ پیش رفت سے آگاہ رہنے کے لیے خبروں پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سفری ہدایت نامے میں کہا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ دنیا بھر میں موجود امریکی شہریوں، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ میں مقیم افراد، کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ زیادہ احتیاط برتیں۔ بیرونِ ملک موجود امریکی شہریوں کو چاہئے کہ وہ اپنے قریب ترین امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔

ہدایت نامے میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ پروازوں کی منسوخی اور وقتاً فوقتاً فضائی حدود کی بندش کے باعث سفر میں رکاوٹیں بھی پیش آ سکتی ہیں، مشرقِ وسطیٰ کے علاوہ دیگر علاقوں میں واقع امریکی سفارتی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔