روس کا یوکرینی فوجی سازوسامان لے جانے والی ریلوے لوکوموٹیو پر حملہ

روس  کا یوکرینی فوجی سازوسامان لے جانے والی ریلوے لوکوموٹیو پر حملہ

وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائی وولنیانسک کے علاقے میں انجام دی گئی، جہاں مذکورہ لوکوموٹیو یوکرینی فوجی سامان اور عسکری آلات کی نقل و حمل میں استعمال ہو رہی تھی۔

روسی وزارت دفاع نے حملے کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی ہے، جس میں دشمن کے عقب میں واقع ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کارروائی کو دکھایا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران جیران-4 سیکر ڈرون نے مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے یوکرینی فوج کی لاجسٹک نقل و حمل متاثر ہوئی۔