دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے ایران پر مسلسل 10 ویں روز بھی حملے کئے۔
ایرانی شہر بندر عباس اور سیریک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران کے جزیرہ قشم اور شیراز کے شمال مغربی علاقے میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
خمین میں صنعتی یونٹ پر امریکی میزائل حملہ کیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سینٹ کام کا کہنا ہے حملوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے۔