اقوام متحدہ کا حوثیوں کی بحیرہ احمر میں ناکہ بندی کی دھمکی پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کا حوثیوں کی بحیرہ احمر میں ناکہ بندی کی دھمکی پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحیرہ احمر میں بحری ناکہ بندی کی دھمکی پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا یہ واضح طور پر ایک اور اہم بحری گزرگاہ ہے، ہم پہلے ہی آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات اور عالمی معیشت پر اس کے منفی اثرات دیکھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بحیرہ احمر میں بھی کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کے عالمی تجارت، بحری نقل و حمل اور بین الاقوامی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔