دنیا
خلاصہ
- پیرس: (ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث فرانسیسی ایئر لائن نے مشرق وسطیٰ میں پروازوں کی منسوخی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ریاض کیلئے پروازیں 24 جولائی تک معطل رہیں گی۔
اسی طرح دبئی کیلئے پروازوں کی معطلی 27 جولائی تک برقرار رہے گی جبکہ بیروت کیلئے پروازوں کی معطلی میں 2 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔