دنیا
خلاصہ
- کویت سٹی: (دنیا نیوز) کویتی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے آنے والے ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کردیا گیا ہے، ملک بھر میں فضائی دفاع فعال ہے۔
کویتی فوج کے جنرل سٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں دراصل ایرانی ڈرونز کو فضا میں مار گرانے کی کارروائیوں کا نتیجہ تھیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔