اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، مزید 2 فلسطینی شہید، کئی مکان تباہ

اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، مزید 2 فلسطینی شہید، کئی مکان تباہ

مقامی ذرائع کے مطابق غزہ شہر کی الجلا سٹریٹ پر رہائشی مکان کو اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، الشفا ہسپتال کے ذرائع نے اس حملے میں کم از کم دو افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فضائی حملوں میں البریج اور جبالیہ پناہ گزین کیمپوں کے علاوہ غزہ شہر کے الزیتون اور تل الہویٰ علاقوں میں متعدد رہائشی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے الزیتون میں عمارت کو نشانہ بنانے سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔