دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اس وقت تک جنگ بندی قبول نہیں کرے گا جب تک آبنائے ہرمز سے متعلق اس کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے۔
سرکاری میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ مسئلہ ثالثوں کی کمی کا نہیں، کیونکہ پاکستان اور قطر کی جانب سے مسلسل پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصل رکاوٹ امریکی مؤقف ہے، جو ایران کے نزدیک درست نہیں، اسی وجہ سے تنازع کے حل کی کوششوں میں پیش رفت نہیں ہو رہی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے اور آبنائے ہرمز سے متعلق مطالبات پورے ہونے تک جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہوگا۔