مجتبیٰ خامنہ ای کسی فرد یا ادارے سے رابطے میں نہیں، غلام علی حداد

مجتبیٰ خامنہ ای کسی فرد یا ادارے سے رابطے میں نہیں، غلام علی حداد

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق غلام علی حداد عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ فی الحال بعض وجوہات کی بِنا پر ایرانی سپریم لیڈر کسی شخص یا ادارے سے رابطے میں نہیں ہیں، خدا کے فضل سے وہ خیریت سے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں یہ بیان سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای کی عدم شرکت سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای ایک دینی طالب علم تھے اور ان کی آمدن کا واحد ذریعہ وہ معمول کا وظیفہ تھا جو دینی مدارس کے طلبہ کو دیا جاتا ہے۔