مقبوضہ مغربی کنارے سکیورٹی خدشات، امریکی اہلکاروں اور انکے اہلخانہ پر سفری پابندیوں میں توسیع

مقبوضہ مغربی کنارے سکیورٹی خدشات، امریکی اہلکاروں اور انکے اہلخانہ پر سفری پابندیوں میں توسیع

امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات اور غیر یقینی صورتحال کے باعث امریکی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے اس علاقے کے سفر پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ پابندی ابتدائی طور پر اتوار کو نافذ کی گئی تھی جسے اب بدھ کی شام تک بڑھا دیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حالات میں تبدیلی نہ آئی تو پابندی میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔