ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ

ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے چین سے 300 سے 400 تک مین پیڈ فضائی دفاعی میزائل نظام خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، معاہدے کی مالیت 60 سے 70 ملین ڈالر ہو سکتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایران کو آئندہ ہفتوں میں کیو ڈبلیو 12 اور ایف این 16 طرز کے میزائلوں کی پہلی کھیپ موصول ہونے کا امکان ہے، معاہدہ ہانگ کانگ میں قائم ایک کمپنی کے ذریعے طے پایا۔

خبرایجنسی کے مطابق ایران اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو دوبارہ مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے رائٹرز کی رپورٹ کو بے بنیاد دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ہمیشہ امن کے فروغ اور تنازعات کے خاتمے کی حمایت کرتا ہے۔