ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور

ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور

خبر ایجنسی کے مطابق ہاکان فیدان نے خلیل الحیہ کو حماس کی قیادت سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خلیل الحیہ نے کہا کہ حماس امن مذاکرات میں تعمیری اور مثبت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا اور غزہ تک انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

ترک وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق انقرہ خطے میں امن کے قیام اور سفارتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔