پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق

پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق

دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ علاقوں میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کے اجلاس سے متعلق اردن کی تجویز پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تحمل، مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور مصر علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔