اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت

گوتریس نے کہا فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی آبادکار بستیاں قانونی حیثیت نہیں رکھتیں، یہ خطے میں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، اسرائیلی آبادکاری کی پالیسی دو ریاستی حل اور اسرائیلی و فلسطینی عوام کے درمیان منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے قیام میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے احتساب پر زور دیا۔