دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے کویت، مصر، بحرین، سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وہاں سے نکلنے پر غور کرنے یا فوری انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔
امریکی سفارتخانوں کی جانب سے جاری ہدایات میں امریکی شہریوں کو احتیاط برتنے، انتہائی چوکنا رہنے اور پروازوں کی منسوخی یا فضائی حدود کی عارضی بندش کے امکانات کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
— TravelGov (@TravelGov) August 1, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کی بعض ائیرلائنز نے پروازوں کے سابقہ شیڈول کی بحالی مؤخر کر دی ہے جبکہ کچھ نے مخصوص روٹس منسوخ کر دیئے ہیں، ایسے میں امریکی شہریوں کو واپسی پر غور کرنے یا کشیدگی بڑھنے کی صورت میں فوری روانگی کے لیے تیار رہنا چاہئے۔