دنیا
خلاصہ
- بغداد: (دنیا نیوز) عراقی حکومت نے کہا ہے کہ اس کی مسلح افواج پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
عراقی حکام کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ عراقی سکیورٹی فورسز ملک اور خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی اور کسی بھی ایسے اقدام کو روکیں گی جو پڑوسی ممالک کی سلامتی کیلئے خطرہ بنے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران، امریکا پر دباؤ بڑھانے کی کوششوں کے تحت خلیجی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔