دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہان شاہی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی امریکی فوجی نے ایرانی سرزمین پر قدم رکھا تو اسے زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں جنرل علی جہان شاہی نے واضح الفاظ میں کہا کہ دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
ایرانی بری فوج کے کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی زمینی افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ملک کی سرحدوں پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔