امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق

امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق

عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ کردستان سے امریکی انخلا مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے، عراق نے کردستان سے امریکی فوجی انخلا کی باضابطہ تصدیق کردی۔

عراقی حکومت نے بتایا کہ کردستان میں امریکی فوجی اڈے 30 ستمبر تک عراق کے حوالے ہوں گے، امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے، امریکی فوجی تنصیبات عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کی جائیں گی۔