شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے پیشکش کا جواب دیدیا: امریکی صدر

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے پیشکش کا جواب دیدیا: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا ہے جب انہوں نے جنوبی کوریا کے ساتھ امریکی مشترکہ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کا حکم دیا۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کم جونگ اُن نے ان کی پیشکش کا ابھی تک جواب کیوں نہیں دیا، ٹرمپ نے جواب دیا: ’’انہوں نے جواب دیا ہے‘‘ تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ کم جونگ اُن نے ہمیشہ ان کے ساتھ بہت احترام سے پیش آئے، دونوں کئی مرتبہ مل چکے ہیں اور وہ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔