دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف 3 روز کیلئے مؤخر کئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور کینیڈا نے ایک معاہدہ طے کر لیا ہے، معاہدے کی دستاویزات کو حتمی شکل دینا باقی ہے، جو بائیڈن دور میں منسوخ کیا گیا کی اسٹون ایکس ایل پائپ لائن منصوبہ دوبارہ بحال ہوگا۔
یاد رہے کہ کینیڈین مصنوعات پر آج سے 50 فیصد ٹیرف عائد ہونا تھا۔