دنیا
خلاصہ
- نیروبی: (دنیا نیوز) کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں میں ایکواڈور کی انٹیلی جنس کے سربراہ اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق اس حادثے میں 5 امریکی شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر لوئیسابا کے محفوظ وائلڈ لائف علاقے سے ایواسو نیرو کی جانب تفریحی فضائی سفر پر تھا، حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
حکومتی ترجمان نے کہا امریکی سفارتخانہ مقامی حکام سے رابطے میں ہے اور قونصلر معاونت فراہم کر رہا ہے۔