دنیا
خلاصہ
- ماسکو:(شاہد گھمن) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب روس کے خلاف اپنی جنگ میں یوکرینیوں کی لاشیں استعمال کر رہا ہے جب کہ خود کیف حکومت کو ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مسلح کرنے میں مصروف ہے۔
روسی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ مغرب اس وقت روس کے خلاف لڑ رہا ہے اور، ان کے بقول، اس مقصد کے لیے یوکرینی حکومت کے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ یوکرینیوں کے جسموں کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
لاوروف نے کہا کہ مغرب کے ہاتھ یوکرینی حکومت کو ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرنے میں مصروف ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے یوکرینی حکومت کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک اسے مسلسل ہتھیار اور جدید فوجی ٹیکنالوجی فراہم کر رہے ہیں تاکہ اسے روس کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ مغرب روس کے خلاف جاری محاذ آرائی میں یوکرین کو ایک ذریعے کے طور پر استعمال کر رہا ہے جب کہ اس جنگ کی قیمت یوکرینی عوام اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں۔