پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار

پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار

یونائیٹڈ رشیا پارٹی کی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

روسی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آئندہ انتخابات ایک بار پھر ملک کے استحکام اور روس کے سیاسی نظام کی پختگی کو ثابت کریں گے۔

پوتن کا کہنا تھا کہ انتخابات سے یہ بھی ظاہر ہوگا کہ روس کا سیاسی نظام کسی بھی قسم کے بیرونی خطرات، دباؤ، بلیک میلنگ یا جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر پوتن نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے پُراعتماد ہیں کہ آئندہ اسٹیٹ ڈوما انتخابات ملک کے سیاسی نظام کی مضبوطی اور استحکام کی عکاسی کریں گے۔