دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شروع ہی سے ایران پر مکمل غلبہ حاصل کر رکھا ہے اور بہت جلد ایران کے خلاف ایک بڑی فتح حاصل کرنے والا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالے سے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ جاں بحق ہوئے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کے بائیں بازو اور ٹانگ میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا ہے تو ایرانی فریق اس حوالے سے بہت عمدہ ڈرامہ کر رہا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی حکام ہر بار یہ کہتے ہیں کہ کسی بھی معاملے پر حتمی منظوری سپریم لیڈر سے لی جائے گی۔