خلاصہ
- واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ان کے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں لیکن وہ ہلاک نہیں ہوئے ہیں۔
ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر ہلاک ہو چکے ہیں لیکن اگر ایسا ہے بھی تو ایرانی حکام بہت اچھا ڈرامہ کر رہے ہیں کیونکہ ایرانی ہر معاملے پر حتمی منظوری لینے کے لیے سپریم لیڈر سے دوبارہ بات کرنے کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہاکہ انہیں یقین ہےکہ ایران کے سپریم لیڈر جسم کے بائیں جانب بہت شدید زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکی حملوں کے پہلے دن مجتبیٰ خامنہ ای شہید ہوئے تھے، اُس واقعہ کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای کو عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کا عسکری اور اقتصادی دباؤ کارگر ثابت ہو رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق قدامت پسند ریڈیو ہوسٹ گلین بیک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ تمام چیزیں ایک بہت بڑی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہیں، ہم بہت جلد یہاں ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔
امریکی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز اب درحقیقت مکمل طور پر کھلی ہے، آبنائے اب کھلی ہے، ہم اب بہت سے بحری جہاز اس آبنائے سے گزار رہے ہیں، تمام بارودی سرنگیں اب ختم کر دی گئی ہیں۔