ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان

ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ایران کی دفاعی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ناگزیر ہے، ایرانی مسلح افواج مضبوط ایران کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

جنرل سید مجید ابن الرضا نے کہا کہ ایرانی نوجوان اور ماہر سائنسدان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، جنہوں نے پابندیوں کے باوجود اہم اور جدید ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ایران کی مجموعی دفاعی طاقت کا اہم ترین عنصر ہے، دفاعی شعبے سے وابستہ اہلکار اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک کی دفاعی طاقت میں اضافے کا عمل کبھی نہیں روکا جائے گا۔

ایرانی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایران موجودہ حالات اور مستقبل کے ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی دفاعی تیاریوں اور صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتا رہے گا۔