امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 5 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی

امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 5 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی

ایرانی علاقے سیرک کے قریب شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 5 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکے ہوئے، آبنائے ہرمز کے قریب مزید 4 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی بندرگاہی شہر بندرعباس کے مشرق میں بھی دھماکے ہوئے، امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا۔

ڈپٹی گورنر کے مطابق سیرک کے قریب شادی کی تقریب پرامریکی حملے میں میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

امریکی فوج کے مطابق ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔