دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف جوابی کارروائی میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ امریکا کے ان نئے حملوں نے آبنائے ہرمز کے محاصرے کو مزید سخت کر دیا ہے اور اس آبنائے میں مداخلت کرنے والی غیر ملکی افواج کو کچلنے کے لیے پاسدارانِ انقلاب کے عزم کو تقویت بخشی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایران کے علاقوں پر امریکہ کے متعدد فضائی حملوں کے ایک گھنٹے بعد ایرانی عسکری ذرائع نے اردن میں موجود امریکی اڈوں پر میزائل داغے جانے کا اعلان کیا اور ان حملوں سے منسوب تصاویر جاری کیں۔