دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث پٹرول کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے شہریوں سے پٹرول کے استعمال میں کمی اور ایندھن بچانے کی اپیل کی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ٹی وی خطاب میں کہا پٹرول کی زیادہ کھپت کی کچھ ذمہ داری صنعتی شعبے پر بھی عائد ہوتی ہے تاہم موجودہ صورتحال میں ملک میں ایندھن کی بچت ناگزیر ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ اگر پٹرول مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو ایران اپنی مقامی پیداوار سے ضروریات پوری کر سکتا ہے، امریکا نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کئے جانے کے جواب میں ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز خلیجی ممالک سے عالمی منڈی تک تیل اور گیس کی ترسیل کا اہم راستہ ہے، واشنگٹن نے ایران پر نئی اور وسیع اقتصادی پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔
جنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام پر بڑھتے معاشی دباؤ کے پیش نظر قالیباف نے اعلان کیا کہ حکومت الیکٹرانک غذائی سبسڈی پروگرام کے لئے مزید فنڈز مختص کرے گی۔