دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سیرک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی حملے نے ایران کے خلاف واشنگٹن کی مبینہ غیر قانونی جنگ کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں کر دی ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق منگل کو صوبہ ہرمزگان کے شہر کوہستک میں رہائشی عمارت میں جاری شادی کی تقریب امریکی حملے کے ملبے اور شیلنگ کی زد میں آئی، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد شہید اور 65 زخمی ہوئے۔
بقائی نے امریکی اقدامات کے دفاع میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اصل حقیقت امریکی حملوں میں ہونے والے جانی نقصان اور جرائم ہیں۔