نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کیلئے کام جاری رکھنے کا اعلان

نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کیلئے کام جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی پائلٹس ایران میں کارروائی کیلئے کسی بھی وقت پہنچ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیل کا مقصد ایرانی نظام کو ختم کرنا ہے۔

غزہ سے متعلق نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل غزہ کے 60 فیصد سے زائد علاقے پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اہم اہداف میں حماس کو غیر مسلح کرنا، اسے غیر عسکری بنانا اور غزہ کو مستقبل میں اسرائیل کیلئے خطرہ بننے سے روکنا شامل ہے۔