دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی عدلیہ نے قرار دیا ہے کہ سیرک میں شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار امریکی ساختہ تھے۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق میزائل کے ٹکڑوں پر موجود کوڈ اور بار کوڈ سے امریکی ساختہ ہونے کی نشاندہی ہوئی، ہتھیار امریکی دفاعی کمپنی ریتھیون نے تیار کیے تھے۔
ایران کی عدلیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملبے سے ملنے والے بیٹری اور گائیڈنس سسٹم کے پرزے امریکی ہتھیاروں سے مطابقت رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ یکم ستمبر کو سیرک کے علاقے کوہستک میں شادی کی ایک تقریب پر حملہ ہوا تھا جس میں میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا۔