دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی نگرانی کے غبارے کو حالیہ دنوں میں نشانہ بنایا گیا، غبارہ ایک مخصوص مقام پر معلق رہ کر فضائی نگرانی کرتا تھا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکی جاسوسی اور ابتدائی وارننگ نظام کے خلاف وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔