دنیا
خلاصہ
- یمن: (دنیا نیوز) جنوب مغربی یمن میں حکومتی افواج اور ایران کے اتحادی حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں دونوں جانب سے ہلاکتوں کی تعداد 140 سے زائد ہوگئی۔
سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے دو فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ 84 فوجی ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ تر حوثیوں کے میزائل حملوں کا نشانہ بنے۔
حوثیوں کے ذرائع نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران ان کے 57 جنگجو ہلاک ہوئے، بحیرہ احمر کے داخلی راستے باب المندب پر کنٹرول کے لئے یمن میں حالیہ جھڑپیں دو ماہ کے دوران سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوئی ہیں۔
یہ وہ وقت تھا جب حوثیوں اور یمنی حکومتی افواج کے درمیان 2022ء کا جنگ بندی معاہدہ ٹوٹ گیا تھا۔