شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان

شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے یہ بات مشرقی ساحلی شہر وونسان میں نئے ڈسٹرائر کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کم جونگ ان کے مطابق جزیرہ نما کوریا کے مشرقی سمندر میں نئے جنگی جہاز کی تعیناتی شمالی کوریا کے مخالفین کے لئے واضح پیغام ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سمندر اور زیر آب اپنی خودمختاری کا عملی مظاہرہ کریں۔

شمالی کوریا کے مطابق کانگ کون نامی ڈسٹرائر 5 ہزار ٹن وزنی ہے اور اس نوعیت کا بحری بیڑے میں شامل ہونے والا دوسرا جنگی جہاز ہے۔

اس سے 3 ماہ قبل چوئے ہون نامی ڈسٹرائر کو شمالی کوریا کے مغربی ساحل پر بحری بیڑے کا حصہ بنایا گیا تھا۔