دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی بحریہ کے کمانڈر شاہرام ایرانی نے امریکا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ضرورت پڑنے پر دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرسکتا ہے۔
شاہرام ایرانی نے کہا کہ ایرانی کارروائیوں نے مخالفین کو حیران کیا اور ان کی جنگی صلاحیتیں متاثر کیں، ایرانی بحریہ نے دشمن کے جنگی جہازوں کی آپریشنل صلاحیت طویل عرصے تک متاثر کی۔
کمانڈر ایرانی بحریہ کا کہنا تھا کہ دشمن کو اپنے مقاصد کے حصول سے روکنا ایرانی بحریہ کا بنیادی مشن ہے، مخالف افواج کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔