ایران نے دفاعی ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی

ایران نے دفاعی ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی

ایرانی ایئر ڈیفنس چیف بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران مقامی طور پر تیار کئے گئے دفاعی نظام کی کارکردگی کامیاب رہی، جس کے بعد انہیں تیزی سے تیار کرکے ملک بھر میں مختلف مقامات پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی میزائل، ڈرونز اور فضائی دفاعی نظام نے ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا، ملکی ساختہ ہتھیاروں کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ انہیں غیر ملکی سپلائرز پر انحصار کیے بغیر نئی نوعیت کے خطرات کے مطابق تیزی سے اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام ملک کے جغرافیائی اور موسمی حالات سمیت میدانِ جنگ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں اور ایران مستقبل میں ان ہتھیاروں کی پیداوار اور مختلف جنگی مقاصد کے لئے ان کے استعمال میں مزید اضافہ کرے گا۔