جنگ کے دوران 27 ہوائی اڈوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا: مرتضیٰ دہقان

جنگ کے دوران 27 ہوائی اڈوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا: مرتضیٰ دہقان

ان کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈوں کی تعمیر نو کے لیے مالی وسائل حاصل کئے جا رہے ہیں اور اس بحالی کے عمل میں بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کے جدید ترین معیارات اور آلات کا استعمال کیا جائے گا۔

مرتضیٰ دہقان نے بتایا جنگ کے فوری بعد یومیہ پروازوں کی تعداد 100 کے لگ بھگ تھی جو اب بڑھ کر 500 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ 100 ٹرانزٹ پروازیں بھی روزانہ آپریٹ ہو رہی ہیں۔

مہر آباد ایئرپورٹ پر ایک لاکھ 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر مشتمل نئے ٹرمینل کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری ہے جس میں 80 لاکھ سے ایک کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش ہوگی۔