دشمن نے جنگ بارے ایرانی صلاحیت کا درست اندازہ نہیں لگایا: بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری

دشمن نے جنگ بارے ایرانی صلاحیت کا درست اندازہ نہیں لگایا: بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری

ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ آبنائے ہرمز خطے کا اہم تزویراتی مسئلہ ہے جو علاقائی اور عالمی معاشی صورتحال پر نمایاں اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایران نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے عالمی اقتصادی معاملات پر بھی اثر ڈالا۔

بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ دشمن نے ایران میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے ہائبرڈ جنگ سمیت مختلف طریقے استعمال کیے، تاہم ایرانی عوام اور مسلح افواج کے درمیان اتحاد نے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنی دفاعی حکمت عملی میں بنیادی تبدیلی کرتے ہوئے مستقبل میں امریکی جارحیت کے جواب کو غیر متناسب اور کئی سطحوں پر مبنی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔