برطانوی فضائی ٹریفک کنٹرول میں بڑی فنی خرابی، حکومت کا ایک ہفتے میں تحقیقات کا حکم

برطانوی فضائی ٹریفک کنٹرول میں بڑی فنی خرابی، حکومت کا ایک ہفتے میں تحقیقات کا حکم

فنی خرابی کے باعث برطانیہ کے بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام کئی گھنٹوں تک متاثر رہا جس کے نتیجے میں دو ہزار پروازیں منسوخ اور لاکھوں مسافر متاثر ہوئے۔

ٹرانسپورٹ وزیر ہائیڈی الیگزینڈر نے نیٹس کے چیف ایگزیکٹو مارٹن رولف سے ملاقات کرکے صورتحال پر وضاحت طلب کی۔

وزیر کے مطابق ابتدائی جائزے میں یہ واقعہ سائبر حملہ نہیں لگتا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ ناگزیر نہیں تھا۔ برطانوی حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے ایک آزادانہ تحقیقات کا بھی اعلان کیا ہے، جو چھ ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

فضائی کمپنیوں کے مطابق نیٹس کی حالیہ خرابی نے ایک بار پھر برطانیہ کے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کی خامیوں کو اجاگر کردیا ہے۔

ادھر مسافروں کو منسوخ پروازوں کی صورت میں ریفنڈ یا متبادل پرواز کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ کھانے، رہائش اور دیگر مناسب اخراجات کی ادائیگی بھی کرنا ہوگی۔

تاہم حکام کے مطابق مسافروں کو اضافی مالی معاوضہ ملنے کا امکان کم ہے۔