پوتن کا یوکرین تنازع کے حل میں چین، بھارت کی معاونت کی پیشکش کا خیرمقدم

پوتن کا یوکرین تنازع کے حل میں چین، بھارت کی معاونت کی پیشکش کا خیرمقدم

روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران یوکرین سے متعلق معاملات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

دیمتری پیسکوف کے مطابق چین اور بھارت کے رہنماؤں نے ضرورت پڑنے پر یوکرین تنازع کے حل کی کوششوں میں کردار ادا کرنے اور اس عمل میں تعاون فراہم کرنے کے لیے اپنے ممالک کی آمادگی ظاہر کی۔

کریملن کے ترجمان نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن نے چین اور بھارت کی اس پیشکش کو انتہائی مثبت انداز میں لیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روسی صدر نے دیگر رہنماؤں کو یوکرین تنازع کی حقیقی صورت حال اور محاذ جنگ پر موجودہ حالات کے حوالے سے اضافی وضاحت بھی فراہم کی۔