روسی حملے روکنے پر یوکرین کا بھی بعض اہداف پر حملے روکنے کا اعلان

روسی حملے روکنے پر یوکرین کا بھی بعض اہداف پر حملے روکنے کا اعلان

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ اگر شراکت دار اس امر کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں کہ روس یوکرین کے بجلی کے نظام، دیگر توانائی تنصیبات، اہم بنیادی ڈھانچے اور غذائی اشیا کی ترسیل کے راستوں کو نشانہ بنانے سے حقیقی طور پر گریز کرے تو یوکرین بھی اس کے جواب میں ایسے حملے روکنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جزوی جنگ بندی کو قابلِ اعتماد اور طویل المدت ہونا چاہئے اور یہ روس میں رواں ماہ ہونے والے انتخابات کے بعد بھی برقرار رہنی چاہیے۔

زیلنسکی نے زور دیا کہ جنگ کا خاتمہ ضروری ہے اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے سے گریز پر مبنی کشیدگی میں کمی کا اقدام امن کی جانب پہلا قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روس اور یوکرین توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے پر متفق ہو گئے ہیں۔