حوثیوں کا سعودی عرب کے ساحلی شہر ینبع میں آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حوثیوں کا سعودی عرب کے ساحلی شہر ینبع میں آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں کہا کہ آرامکو تنصیب پر حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

حوثی ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں خمیس مشیط ایئربیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نے رواں ہفتے 450 سے زائد فضائی حملے کیے۔

حوثی ترجمان نے کہا کہ سعودی فضائی حملوں کے جواب میں آرامکو تنصیب اور ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔