غم انسان کی سوچ، فیصلہ کرنیکی صلاحیت اور یادداشت کو متاثر کرسکتا ہے: کنگ چارلس

غم انسان کی سوچ، فیصلہ کرنیکی صلاحیت اور یادداشت کو متاثر کرسکتا ہے: کنگ چارلس

ان کا ردعمل ڈیانا کے بھائی چارلس سپینسر کی جلد شائع ہونے والی یادداشتوں پر سامنے آیا، ڈیانا کے بھائی نے 1997 میں ڈیانا کی موت کے بعد چارلس کے رویے کا ذکر کیا ہے، برطانوی اخبار ڈیلی میل آج سے اس کتاب کو قسط وار شائع کرنا شروع کرے گا۔

چارلس سپینسر نے اپنی یادداشتوں میں دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت کے شہزادہ چارلس نے ان سے کہا تھا یقین رکھیں ہم اسے جلد ہی بھول جائیں گے۔

یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب دونوں کے درمیان اس بات پر اختلاف ہوا کہ ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کو اپنی والدہ کے جنازے میں تابوت کے پیچھے چلنا چاہیے یا نہیں، سپینسر اس اقدام کے مخالف تھے۔