دنیا
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) لندن میں ایران کی انٹیلی جنس سروس کی مدد کے شبہ میں خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ 42 سالہ خاتون اور 60 سالہ مرد کو نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کو سخت شرائط کے تحت اکتوبر کے آخر تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔