امریکا کا ویزے سے انکار، فلسطینی صدر جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے

امریکا کا ویزے سے انکار، فلسطینی صدر جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے

امریکا کی جانب سے انہیں نیویارک کے سفر کے لئے ویزا دینے سے انکار کے بعد یہ مسلسل دوسری مرتبہ ہے کہ عباس ویڈیو کے ذریعے خطاب کریں گے۔

قرارداد کے حق میں 152 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ 3 نے مخالفت کی اور 4 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد کے تحت عباس اور دیگر اعلیٰ فلسطینی حکام کو آئندہ ایک سال کے دوران اقوام متحدہ کے اجلاسوں اور کانفرنسوں میں ویڈیو کے ذریعے شرکت کی اجازت بھی ہوگی، اگر انہیں امریکا کا سفر کرنے سے روکا جائے۔