امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے راستے تجارت کا حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے کا دعویٰ

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے راستے تجارت کا حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے کا دعویٰ

سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2 ہفتوں میں آبنائے ہرمز سے خام تیل، کارگو اور مائع قدرتی گیس کے حجم میں اضافہ ہوا ہے، 2 ماہ میں ہرمز سے ایک ارب بیرل سے زائد تیل کی نقل و حمل میں معاونت کی گئی ہے، امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں 2 ہزار سے زائد تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کیا۔

ایڈمرل بریڈ کوپر نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب بارودی سرنگوں سے پاک ہے، خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، پارٹنر ممالک کا فضائی دفاع مضبوط بنا رہے ہیں اور ڈرونز کا نیا مشترکہ یونٹ تشکیل دیا جا رہا ہے۔