دنیا
خلاصہ
- کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران نیویارک میں ملاقات پر اتفاق کیا۔
اپنے ایک بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یہ ملاقات روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں میں اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
زیلنسکی کے مطابق جنگ کے حل کیلئے سفارتی پیشرفت جاری ہے اور امن کا راستہ یوکرینی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کا یوکرین میں امریکی نمائندوں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے حالیہ دورۂ کیف پر بھی شکریہ ادا کیا۔
یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ فریقین جنگ میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات، توانائی اور غذائی تحفظ سمیت بنیادی سکیورٹی معاملات پر کام کر رہے ہیں اور یوکرین سنجیدہ اقدامات کیلئے تیار ہے۔