یورپی یونین کا روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے پر زور

یورپی یونین کا روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے پر زور

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیٹو کے مشرقی رکن ممالک کے حکام نے کہا روس ڈرونز کی فضائی حدود میں دراندازی، سائبر حملوں، تخریب کاری اور دیگر خفیہ کارروائیوں کے ذریعے یورپ میں خوف پھیلانے، مغربی ممالک کے عزم کو آزمانے اور یوکرین کے لیے حمایت کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا یورپ کو تخریب کاری اور فضائی حدود کی خلاف ورزیوں میں تیزی سے اضافے کا سامنا ہے اور ماسکو یورپ کو خوفزدہ کرکے یوکرین کی حمایت سے پیچھے ہٹانا چاہتا ہے، انہوں نے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا۔