یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئیں

یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئیں

عرب میڈیا کے مطابق یہ اعداد و شمار یورپی گیس کی قیمتوں کا بنچ مارک سمجھے جانے والی ڈچ ہول سیل مارکیٹ ٹی ٹی ایف نے جاری کئے ہیں، قیمتوں میں یہ حالیہ اضافہ تشویش کا باعث ہے کیونکہ یورپ میں موسم سرما کا آغاز ہونے کو ہے۔

موسم سرما کے دوران یورپ میں توانائی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ اس وقت خطے میں گیس کے ذخائر انتہائی کم سطح پر ہیں۔

امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ جنگ کے باعث سپلائی کے بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یورپی یونین کے رکن ممالک کو رواں سال مارچ میں ہی خبردار کر دیا گیا تھا کہ وہ سردیوں کے لئے گیس ذخیرہ کرنا شروع کر دیں۔